38

سابق خاتون اول برٹش نیوز کاسٹر و اینکر پرسن ریحام خان کی گجر ہاوس شیخوپورہ آمد

سابق خاتون اول برٹش نیوز کاسٹر و اینکر پرسن ریحام خان کی گجر ہاوس شیخوپورہ آمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سابق خاتون اول برٹش نیوز کاسٹر و اینکر پرسن ریحام خان کی گجر ہاوس آمد کے موقع پر ایڈیٹر انچیف روزنامہ فرنٹ لائن لاہور چوہدری محمد الیاس گجر کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس معروف اداکار طاہر انجم انکی اہلیہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی، طویل اور خوشگوار نشت میں ریحام خان نے اپنی زندگی کے نشیب وفراز ، بین الاقوامی، ملکی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

دوران گفتگو ریحام خان نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ اہل قلم نے بڑی قربانیاں دیں اور حق سچ کی آواز کو نہ صرف بلند کیا بلکہ حکومتی ایوانوں پر بھی عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی دستک دی اور اس مشن میں بہت سے اہل قلم اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے مگر میں یقین سے کہ سکتی ہوں کہ انکا یہ مشن رواں دواں رہے گا، انہوں نے کہا کہ میری دیرینہ امنگ تھی کہ میں ایسے موضوع پر فلم بناوں جس میں پنجابی ثقافت، کلچر ، پوری دنیا میں نمایاں ہو ، اور ماں بولی زبان پنجابی کو فروغ مل سکے،

اور یہ میری دوسری فلم ہوگی جس میں تمام کرداروں کو پورے پنجابی کلچر کے ساتھ عکس بند کیا جارہا ہے، اس فلم میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں عشق حقیقی، عشق مزاجی کو بڑی بریک بینی کے ساتھ عوام کے سامنے لایا جائے گا ،جس میں ہر طبقہ کے لئے ایک اخلاقی پیغام ہوگا اور پوری کوشش کی جارہی ہے دوبارہ عوام کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر دکھائی دے، انہوں نےکہا کہ کرتارپور ، گوردوارہ جنمم استھان اور لاہور کی مخلتف لوکیشنز پر فلم کی عکس بندی کی جارہی ہے، اس فلم کو مارچ 2024 سے قبل مارکیٹ میں پیش کر دیا جائےگا ،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو سخت سزا ملنی چاہئے تاکہ ائندہ کوئی فوجی تنصیبات، سرکاری املاک پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے، پاک افواج کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی اور انکے خلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی، پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملکی مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں، اس ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا، ہر جمہوری سوچ رکھنے والے کی خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کی جو تاریخ دی ہے اس پر انتخابات ہونے چاہیے، انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم جمہوریت کے چمپین دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے اور کیا وہاں پر سیز فائر نہیں ہونا چاہیے کیا

ایسے مظالم دنیا کو نظر نہیں آرہے، انہوں نے کہاکہ لندن میں میرے سمیت ایک ملین سے زیادہ افراد کی ریلی نکالی گئی- کیا سب کچھ نظر نہیں آرہا- ریحام خان کو معروف شاعر ادیب مصنف ریاض اکبر معصومی نے چوہدری محمد الیاس گجر کی صحافتی زندگی اور خدمات پر لکھی جانے والی تصنیف سفیر قلم ، اجمالی خاکہ پیش کیا، ریحام خان کو گجر ہاوس حسب روایت تحائف سے رخصت کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں