34

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ  مغربی کنارے کے شہر جنین  میں پرتشدد کارروائیوں میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  جنین میں اسرائیلی فوج کی پرتشددکارروائیوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ  7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 175ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید  243  فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر  سے اب تک شہید  ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور  پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور  4412 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی عملےکو ہدف بنانےکا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مزید 2 اسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

غزہ پٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تین دن میں غزہ میں 8 اسپتالوں پر بمباری کی ہے، غزہ میں 7  اکتوبر سے اب تک 18 اسپتال بند ہیں، غزہ کا کوئی بھی حصہ اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے نہیں بچ سکا، اسرائیلی فورسز  نے طبی تنصیبات سمیت تعلیمی اداروں کو بھی بمباری کا نشانہ  بنایا جس میں 18اسپتال،40 ڈسپنسریاں اور 120 طبی مراکز  تباہ ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی بمباری میں غزہ کے 60  اسکول بھی تباہ ہوئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=G0cf-st-5qY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں