افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، اس معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے، تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے، ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔
https://www.youtube.com/watch?v=XWdNGKKP6OM&t=59s