ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کی بڑی کاروائی
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کی بڑی کارواٸی- ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے بچوں کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا- ایک سال سے زاٸد عرصہ سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لٸے عدالت عالیہ کے پولیس کو متعدد بار حکم جاری کرنے پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے انتھک کوشش کے بعد ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے گمشدہ تقدس حسین بعمر 4 سال اور ہارون بعمر 2 سال کو تلاش کر لیا, ایس ایچ او میاں نوید اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل کوشش کے بعد بچوں کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے
جس پر بچوں کے لواحقین نے خوشی کا اظہار کیا، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف و ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھیروں دعائیں دیں- ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کا کہنا تھا کہ علاقہ میں جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہوں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہمیشہ سے میرٹ پر کام کرنا اولین ترجیح ہے، میرے آفس کے دروازے پر سائل کے لئے کھلے ہیں