33

میرے خدشات کی تصدیق بی بی سی نیوز نے بھی کردی، کیپٹن عاصم ملک

میرے خدشات کی تصدیق بی بی سی نیوز نے بھی کردی، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی بی سی کی گذشتہ روز کی رپورٹ جو پاکستانی افسران کے بارے میں تھی خاصی چونکا دینے والی اور میری باتوں کی تصدیق کرنے والی ہے، اس رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 70 فیصد افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں جن میں اکثریت امریکی شہریت کے حامل افراد کی ہے،

رپورٹ کے مطابق یہ لوگ پاکستان سے زیادہ امریکہ کی وفاداری کے علمبردار ہیں، انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کئی سال اور بار بار کہتا آرہا ہوں کہ پاکستان میں دوہری شہریت کے حامل افراد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، ان لوگوں کی وفاداریاں ہمیشہ مشکوک رہی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات پر دوسرے ممالک کے مفادات کو ترجیح دی ہے، میرے ان خدشات اور حقائق پر ماضی میں کئی دیگر فورمز کے ساتھ ساتھ اب بی بی سی جو ایک مستند میڈیا فورم ہے نے بھی تصدیقی مہر ثبت کر دی ہے،

کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ بی بی سی کی اس رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ جن خدشات کا ذکر میں پچھلے کئی سال سے کر رہا تھا وہ بالاخر سامنے آگئی ہیں اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کے عدم استحکام میں بہت بڑا ہاتھ ان دوہری شہریت کے حامل افراد کا ہے، میں پہلے بھی کئی بار حکومت پاکستان اور آرمی چیف صاحبان سے اپیل کرچکا ہوں اور اج بھی ان سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا دوہری شہریت کے حامل افراد چاہے

وہ سیاست میں ہوں، کاروبار میں ہوں یا بیوروکریسی میں ہوں پاکستان کی حکومت اور فیصلہ سازی میں ان کا عمل دخل ختم کردیا جائے، میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی سے اپیل کرتا ہوں کہ دوہری شہریت کے حامل افراد پر سیاست سمیت دیگر تمام اہم اور حساس شعبوں میں اعلی عہدوں پر تعیناتی پر پابندی عائد کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں