51

ٹھٹھہ میں اکنامک زون بننے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گیں ، جسکی وجہ سے کاروبار میں اصافہ ہوگا،میر جہانگیر خان مری

ٹھٹھہ میں اکنامک زون بننے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گیں ، جسکی وجہ سے کاروبار میں اصافہ ہوگا،میر جہانگیر خان مری

ٹھٹھہ نمائندہ
چیمبر آف کامرس کے ضلعی صدر میر جہانگیر خان مری نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ میں اکنامک زون بننے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گیں ، جسکی وجہ سے کاروبار میں اصافہ ہوگا ۔
چیمبر آف کامرس کے سارے ممبر نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، ضلع ٹھٹھہ میں پیٹرول پمپس مافیا تیل میں ناپ تول کی کمی اور اشیاء خوردونوش کے تاجر ںغیر سرکاری لسٹ کے منہ مانگے داموں فروخت کر رہے ہیں
اور میڈیکل اسٹور والے بھی ادوایات میں جعل سازی کے ساتھ بغیر ڈاکٹر کی پرچی فروخت کررہے ہیں ، جسکی وجہ سے یہاں کے مزدور طبقہ پریشان ہے ، اس حوالہ سے جلد کمیٹی بناکر مذکورہ مافیا کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مقصود احمد جوکیو ، نصیر خان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں