36

اس وقت پاکستانیوں کے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، کیپٹن عاصم ملک

اس وقت پاکستانیوں کے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان اور سابق چیف کوادڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے اس وقت سب سے اہم مسئلہ مہنگائی میں کمی اور ملک کی معیشت کی بحالی ہے نہ کہ انتخابات، پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ پہلے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جائے، عوام کو مہنگائی کی لعنت سے چھٹکارا دیا جائے جبکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں اس کے بعد انتخابات کا انعقاد کیا جائے، انہوں نے کہا

کہ سوچنے کا مقام ہے جہاں عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہوں وہاں وہ انتخابات اور انتخابی سرگرمیوں میں کیا دلچسپی لیں گے، عوام موجودہ حکومت اور چیف اف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے حالیہ اقدامات سے مطمئن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات کے انعقاد کی بجائے احتساب کے عمل کو تیز کیا جائے پاکستان کو لوٹنے والے اور اس مقام تک لانے والوں کا کڑا محاسبہ کر کےعبرت کا نشان بنایا جائے، تصدیق شدہ کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، یہ اقدامات ہی پاکستان کے بہتر مستقبل اور عوام کی فلاح کے لیے ناگزیر ہیں

https://www.youtube.com/@FSMediaNetwork

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں