سکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، انتہائی اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، انتہائی اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد کمانڈر سلمان، دہشتگرد عمران اور دہشتگرد حضرت عمر خالد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
https://www.youtube.com/watch?v=rnvzTFsooGM