135

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کردی۔

اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیج دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسےاضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں