57

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے حکم اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے کھاد کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی کھاد کی 1 ہزار بوریاں برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا۔ برآمد کی گئی کھاد حکومتی نرخوں میں کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کا کہنا ہے کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متحرک ہو کر کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں