32

علی محمد کی ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل

علی محمد کی ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل

علی محمد کی ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے، اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ جس طرح کاکڑ صاحب نگران وزیراعظم ہیں اس طرح نگران چیئرمین گوہرخان ہیں۔

اس کے علاوہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لیے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، وہ لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین الیکشن کو مشکوک بنانے کے لیے کاغذاتِ نا مزدگی چھینے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں۔اگرپی ٹی آئی امیدوار سےکاغذات نامزدگی چھینےگئے ہیں تووہ دوبارہ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ پانچ سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں یہ قانونی معاملہ ہے،عدالتوں کو دیکھنا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YyO6Wj58Xsc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں