39

مہمند بار ایسوسی ایشن اور مہمند پریس کلب کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے پیش انے والا تنازعہ افہام و تفہیم کے بعد خوش اسلوبی سے حل

مہمند بار ایسوسی ایشن اور مہمند پریس کلب کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے پیش انے والا تنازعہ افہام و تفہیم کے بعد خوش اسلوبی سے حل

ضلع مہمند
مہمند بار ایسوسی ایشن اور مہمند پریس کلب کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے پیش انے والا تنازعہ افہام و تفہیم کے بعد خوش اسلوبی سے حل، باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر علاقے کے پسماندہ عوام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ،مہمند بار اور پریس کلب لازم و ملزوم ہیں۔گل رحمان مومند صدر مہمند بار ایسو سیشن
چند روز پہلے مہمند بار ایسوسی ایشن اور مہمند پریس کلب کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے وکلاء برادری اور صحافیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے،سینئر صحافیوں صدر شاکراللہ ، مشترم خان،گل محمد مومند،فوزی خان،بابر اور سنیئر وکلا دشید احمد،ظاہر شاہ کی کوششوں سے تمام تر غلط فہمیاں دور کی گئ اور تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔
مہمند بار آفس میں تقریب کے دوران گل رحمان مومند کا کہنا تھا کہ وکلاء اور صحافی برادری ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم ہیں اور دونوں علاقے کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر غلطیوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء نے مل کر علاقے کے پسماندہ عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کےلئے مشترکہ جدو جہد کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر گل رحمان مومند نے وکلا اور صحافیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے پرمہمند پریس کلب کے صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی اور وکلا ایک ہیں اور انکو موجودہ حالات میں اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔آخر میں علاقے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشرکہ دعا بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں