35

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں  اپنےکاغذات نامزدگی  پر دستخط کردیے۔

کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے۔

رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور  اور  اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

رائے محمدعلی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ  جیل انتظامیہ نےکاغذات نامزدگی چھینے اور7 گھنٹے بعد ہمارے  حوالےکیے۔

دوسری جانب  توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی برقرار ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی الیکشن میں شرکت سوالیہ نشان ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی ، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا ، قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں۔

 عدالت کا کہنا تھا کہ سزا معطلی کی درخواست دائر کرتے وقت الیکشن کمیشن کا نااہل قرار  دینےکا نوٹی فکیشن موجود تھا مگر  اس کے باوجود سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران کوئی بحث نہیں کی گئی ، اب سزا کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا غیر معمولی ریلیف مانگا جا رہا ہے۔

https://youtu.be/uMzjuJusW0k

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں