45

مجھے آرمی چیف کی ذات اور کوششوں پر مکمل اعتماد ہے، کیپٹن عاصم ملک

مجھے آرمی چیف کی ذات اور کوششوں پر مکمل اعتماد ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرنا اور پاکستان کی معیشت اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر حوصلہ افزا گفتگو کرنا انکی دانشمندی اور حب الوطنی کا بین ثبوت ہے، آرمی چیف کی شبانہ روز محنت اور ملکی حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوششیں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانیوں کو جنرل حافظ سیدعاصم منیر کی قیادت اور نیت پر مکمل اعتماد ہے، مجھے بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز آرمی چیف کی ذات اور انکی کوششوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے، مجھے سوفیصد امید ہے کہ انکے اقدامات اور بروقت فیصلوں سے پاکستان بہترین کی جانب گامزن ہوگیا ہے اور ترقی اور بہتری کا یہ سفر جاری رہے گا، پوری قوم آرمی چیف کی پشت پر کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں