30

لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کےکارکن حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلے میں لکھاکہ درخواست گزار کے مطابق حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں مگر انہیں کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت نہیں دی جارہی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ کی کوئی ایسی شق نہیں بتائی جس کے تحت زیرِ ٹرائل ملزم الیکشن میں حصہ نہ لے سکے لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات پر دستخط کرنا چاہیں تو انہیں اجازت دی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم سے متعلق کمانڈنگ آفیسر کو آگاہ کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں