153

شہر قائد میں 9 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، ویسٹ انڈین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی: شہرِ قائد میں 9 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے اور پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

[c5ab_tweet c5_helper_title=”” c5_title=”” link=”https://twitter.com/najamsethi/status/980115079143284736″ ]

اتوار سے شروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا پہلا دستہ کراچی پہنچ گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا گروپ کراچی پہنچ گیا ہے اور مہمان ٹیم میں شامل باقی کھلاڑی کل پہنچے گیں

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/cric-news.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا— فوٹو: جیو نیوز” type=”none” link=”” align=”center” ]

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔
کھلاڑیوں کو یہ دونوں تحفے اتنے پسند آئے کہ وہ مقامی ہوٹل میں بھی اسے پہنے رہے، ہوٹل کی انتظامیہ نے ویسٹ انڈین کرکٹرز کا پھولوں کے ہار سے استقبال کیا۔
کپتان جیسن محمد ہوں یا مارلن سیموئلز سب کی خوشی چہروں سے عیاں تھی۔
کپتان جیسن محمد سمیت، مارلن سیموئلز،سیموئیل بدری اور آندرے فلیچر سمیت کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ جمی ایڈمز بھی پاکستان پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری 2009 (پاکستان بمقابلہ سری لنکا)، آخری ون ڈے 21 جنوری 2009 (پاکستان بمقابلہ سری لنکا)اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 20 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں