45

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام ‍” شبِ مشاعرہ ” کا انعقاد

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام ‍” شبِ مشاعرہ ” کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام ‍” شبِ مشاعرہ ” بروز جمعہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر و ادیب ارشد نعیم نے کی، مشاعرہ کے مہمانان خصوصی چئیرمین چیمبر آف کامرس شیخوپورہ منظور الحق ملک اور نامور ادیبہ و رائٹر محترمہ نگہت خورشید صاحبہ تھے۔

مشاعرہ میں ضلع بھر سے شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنے کلام کے ذریعے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ نامور شاعر و ادیب ارشد نعیم کی زیرِ صدارت شبِ مشاعرہ میں تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز یوا، ملک کی معروف ایوارڈ یافتہ ثناخواں ثناء گل نے مسحور کن آواز میں نعت رسول مقبول پیش کی- مشاعرہ میں ریاض اکبر معصومی، اقصیٰ راجہ، اشرف نقوی، اظہر عباس، نعیم گیلانی،
ڈاکٹر پیر شاہ، مقداد اقدس، عزیر یوسف، علی عرفان، نوریز عباس، تیمور کاظمی، فخر اعظم، علی اسد، شاہین عباس، علی آصف اور محسن انصاری نے اپنے کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی- اس مشاعرہ میں سماجی شخصیت و ماہرِ تعلیم خالد محمود منہاجین، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اور صحافی رانا عثمان خاں نے بھی خصوصی شرکت کی- میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ افراز احمد کا کہنا تھا

کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کے دور اندیش ویژن کے عین مطابق آرٹس کونسل کامیابی کے سفر پر گامزن ہیں، شیخوپورہ کی آرٹسٹ کمیونٹی کو ایک دھاگے میں سمونے کے لئے سرگرمِ عمل ہیں، افراز احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مشاعرہ میں اہل ذوق مدعو ہوئے، شہریوں کے لئے مزید بہترین پراگرامز کا شیڈول بھی جلد متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں