میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے 76

میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے

میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے

میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے

حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں: بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ۔ فوٹو فائل
 حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں: بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ۔ فوٹو فائل

میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔

بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ نے این اے 89 میانوالی کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

بلال عمر بودلہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی معطل ہو گا اور بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے، بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس مل جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔

خیال رہے کہ 8 فروری 2024 کو شیڈول انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل سے شروع ہو گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں