نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
اسلام آباد۔25دسمبر ( سٹی رپورٹر ):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ءکو آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔