44

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتوں میں کاروبار شاندار رہا اور 100 انڈیکس نے نئے ریکارڈ بنائے  تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 1887  پوائنٹس کم ہو کر 60 ہزار سے نیچے آگیا ہے۔

100 انڈیکس اس وقت 59 ہزار 817 پوائنٹس پر موجود ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں