25

چیف آف آرمی سٹاف کے کامیاب دورہ سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا ، چوہدری نعیم اختر

چیف آف آرمی سٹاف کے کامیاب دورہ سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا ، چوہدری نعیم اختر

پیرس( بیوروچیف )چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کامیاب دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر پر اصولی،حقیقت پسندانہ اور جراتمندانہ موقف اختیار کرنے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اس سے کشمیریوں اور تحریک آزادی کو ایک نیا جوش اور ولولہ ملا ہے کشمیری عوام اس جراتمندانہ اقدام پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف کے کامیاب دورہ سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا اور بیرونی دنیا سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکومت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے اور سماجی رابطوں کی سائٹ پر کشمیر ایشو پر حقیقت پسندانہ موقف کو سراہتے ہوئے کیا۔

چوہدری نعیم اختر نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان سیاسی مفادات سے بالاتر تر ہوکر کشمیر ایشو پرا یک نقاطی سوچ اور لائحہ عمل اختیار کریں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے عالمی سطع پر حمایت حاصل کرنے کی جدوجہد کو تیز کریں تا کہ مظلوم و محکوم کشمیری جو گزشتہ 76 سالوں سے اپنے مسلمہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ منطقی انجام تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی ناکام ہو گئی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے اس طرح بھارتی انتہاء پسند حکمرانوں کا ریاست کی ڈیموگرافک تبدیل کرنے کا مذموم منصوبہ بھی ناکام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں