الیکشن میں لیگی اتحاد کی جیت متوقع، پی ٹی آئی ہار جائے گی: اکنامسٹ کی رپورٹ جاری
الیکشن میں لیگی اتحاد کی جیت متوقع، پی ٹی آئی ہار جائے گی: اکنامسٹ کی رپورٹ جاری
عالمی جریدے دی اکنامسٹ کے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت کا امکان ظاہر کردیا۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے اور تحریک انصاف ہار جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی استحکام اور سکیورٹی کمزور ہے، حقیقی جی ڈی پی مالی سال 2023-24 جولائی تا جون میں قدرے سکڑ جائے گی۔
بین الاقوامی تنظیم IPSOS پر شائع آرٹیکل کے مطابق مئی میں وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا تاہم پاکستان کے ریاستی اداروں نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔