21

عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، انکی ہدایت ہے آخری بال تک لڑنا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، انکی ہدایت ہے آخری بال تک لڑنا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، انکی ہدایت ہے آخری بال تک لڑنا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

جو لوگ ’پریس کانفرنس‘ کرچکے، ان کے ٹکٹ پر غور ہی نہیں کر رہے: بیرسٹر گوہر کی اڈیالا جیل کے باہر گفتگو— فوٹو: اسکرین گریب
جو لوگ ’پریس کانفرنس‘ کرچکے، ان کے ٹکٹ پر غور ہی نہیں کر رہے: بیرسٹر گوہر کی اڈیالا جیل کے باہر گفتگو— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور ان کی ہدایت ہے کہ آخری بال تک لڑنا ہے۔

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ جو لوگ ’پریس کانفرنس‘ کرچکے، ان کے ٹکٹ پر غور ہی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹکٹس فائنل کررہے ہیں، دو چار روز میں فیصلہ بھی ہوجائے گا، ہمارے جتنے بھی لیڈرز تھے ان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے نگران سیٹ اپ پر پی ٹی آئی سے زیادتیاں کرنے کا الزامات لگایا اور کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ ہمارے ساتھ زیادتیاں کررہا ہے، پچھلے کئی ماہ سے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کو اور اقدامات کرنے چاہیے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کوئی مطمئن نہیں، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری بال تک لڑیں گے، ان کی طرف سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام ہے وہ پرامن رہیں، عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہرخان  نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ شاہ محمودقریشی کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لے، پی ٹی آئی کے ورکرز پرامن رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں