لاہور اور میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے
لاہور اور میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لاہور اور میانوالی سےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔
میاں نصیرکا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں نا اہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔
آر او کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔
این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور کیےگئے ہیں۔
این اے 89 میانوالی سے بھی عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد
دوسری جانب این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے تھے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔
آر او نےگزشتہ روزکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔