22

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے  مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو  نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

68 سالہ شیخ یوسف 2005  سے 2006  تک فلسطین کے  وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے۔

مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دیےگئے۔

7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال کی آمد پر لاکھوں لوگوں کو قحط سے بچانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ  پر  وحشیانہ بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے باوجود اسرائیل کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، اسرائیل “عالمی تنہائی” کا شکار بھی ہونے لگا ہے۔

https://youtu.be/ktzBY5PSiAg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں