46

اوورسیز پاکستانی دیارغیر میں مسائل کا شکار ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانی دیارغیر میں مسائل کا شکار ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل حل نہ ہونا بذات خود ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، پاکستان میں اج تک جتنی بھی پارٹیاں برسر اقتدار ائی ہیں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کرنے میں جہاں پاکستان میں برسراقتدار حکومتوں کا قصور رہا ہے وہاں اتنا ہی قصور اوور سیز میں مقیم ان حکمران جماعتوں کے نمائندوں کا بھی رہا ہے جنہوں نے کبھی بھی اپنی حکومتوں کو اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی مسائل سے اگاہ نہیں کیا،

انکا کہنا تھا کہ اوورسیز میں مقیم سیاسی نمائندوں نے پاکستان میں برسراقتدار اپنی حکمران جماعتوں کو ہمیشہ سب اچھی کی رپورٹ دے کر اپنے مفادات حاصل کیے، ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ نگران حکومت بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی جو انتہائی تشویشناک بات ہے، اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں گوناں گو مسائل سے دوچار ہیں جن کے حل کی طرف توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں تو وہ اس سے زیادہ دلجمی سے کام کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ زیادہ سے زیادہ بھیجیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں