قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا
قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا
وزارت مواصلات نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اب بغیر لائسنس مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا، حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل کو 1500، گاڑی کو 2500، ٹرکوں کو 5 ہزار اور بسوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل،گاڑی اور ویگن چلانے پر 2 ہزار جب کہ بس اور مال بردارگاڑی چلانے والےکو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر جرمانہ بڑھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی آئےگی۔
https://www.youtube.com/watch?v=M-wbV0us8lo