42

مسلمان نساء،جائز اقسام کی تجارت میں، اپنی قسمت آزما سکتی ہیں

مسلمان نساء،جائز اقسام کی تجارت میں، اپنی قسمت آزما سکتی ہیں

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

تجارت اللہ کے رسول ﷺ کا سب سے پسندیدہ اور خود کرکے درشایا گیا پیشہ ہے۔ اسلام مرد و زن کے درمیان ایک حد تک مساوات قائم رکھنے پر جہاں زور دیتا ہے،وہیں پر نساء کو، پورے اسلامی آداب کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے، خود کی تجارتی کمپنی قائم کرنے کی اجازت بھی مزحمت فرماتا ہے۔
خود اللہ کے رسول ﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ امہات المومنین حضرت خدیجہ الکبری رض، مکہ شہر قریش خاندان کی بہت بڑی تاجر نساء تھیں۔ جنہوں نے اپنی تمام6 دولت دین اسلام کی ترویج کے لئے قربان کی تھیں۔
یہاں بھارت کی مشہور 5 بڑی مسلم تاجر نساء کا تذکرہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ بتانا ہے کہ بھارت کی اعلی تعلیم یافتہ مسلمان نساء اگر چاہے تھے تو نہ صرف اپنے اسلامی اقدار کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے، کوئی بھی جائز تجارت کرسکتی ہیں بلکہ انہیں تجارتی لائن ہی کے واسطےسے، کچھ نہ کچھ تجارت کرتے ہوئے

خود اعتمادی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ساتھ، دھن دولت حاصل کرنے کی جستجو کرتے رہنا چاہئیے۔ یہاں یہ بات بتانا انتہائی ضروری ہے کہ محنت مشقت کرتے رہنے سے، اللہ رب العزت، اس تجارت میں برکت عطا کرہی دیتے ہیں۔ ویسے بھی کوئی بھی کام کرتے کرتے تجربہ حاصل ہوہی جاتا ہے۔ وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں