42

سب تیاری کریں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: بلاول

سب تیاری کریں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: بلاول

سب تیاری کریں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سب تیاری کریں ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا امید ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا، یہ ایک موقع ہےکہ تاریخ کو درست کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں، امید ہے چیف جسٹس اور دیگر ججز انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم نہیں سمجھتے ہمارے نظام میں اتنی شفافیت ہے کہ کسی کو بھی پھانسی کی سزا دی جائے، اب جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس سے بہت برا ہوا ہے۔

ملک میں الیکشن سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ سے بھی قرار داد پاس کروا لیں پھر بھی انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ سے منظور قرارداد پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا چند سینیٹرز کی بات میں، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، سب تیاری کریں اور ووٹ بھی ڈالیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات جیتے، پیپلزپارٹی نے کراچی میں بہت ترقی کی ہے، امید ہے کراچی کے عوام عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہا ہوں، پیپلز پارٹی ہی بیروگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہم سے تلوار چھینی گئی تو ہم نے تیر پر الیکشن لڑا اور اب تک لڑ رہے ہیں۔

عمران خان سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پاکستان کے عوام کی کرکٹ سے محبت ہے یہ تو ہم انکار نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی تو خود کہتے تھے کہ ادارے آزاد ہیں، اب وہ اپنی صفائی خود پیش کریں، سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی پڑے گی، وہ خود اپنی غلطی مانیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم ذاتی انا کو دفن کرکے ایک بہتر مستقبل کی طرف جا سکتے ہیں، ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی دیا تو بانی پی ٹی آئی نے اُسے مک مکا کہا، پی ٹی آئی کا وہی مقصد ہے کہ میں نا خود کھیلوں گا اور نا ہی کسی کو کھیلنے دوں گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=oQIoXO-Uxv0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں