لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز
لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز
لاہور میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان اور اشتہاریوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشنز اور انویسٹی گیشن ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اب تک گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے 14 مقدمات درج ہوئے،49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے، 1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات اور 884 ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیےگئے۔
رپوٹ میں بتایا گیا ہےکہ دہشت گردی کے مقدمات میں اب تک جیلوں میں 741 ملزمان جوڈیشل ہوئے، دیگر مقدمات میں 318 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات میں رکھا گیا، باقی تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں یا مقدمات سے ڈسچارج کر دیےگئے ہیں۔