119

سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی عمران خان نے شدید مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، پاکستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکیورتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اب اسے ضرور حرکت میں آنا ہوگا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ روز 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی کیے جاچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں