لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران ملکی حالیہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں، حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاست اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔