48

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار معطل

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار معطل

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار معطل

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

بیرسٹرگوہر کےگھرپولیس جانے پر انکوائری کے حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری کو پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں سیکٹر ایف سیون ٹو پہنچی، وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا، معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر بیرسٹر گوہر کی شکایت کو سننےکا کہا، جس پر آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے آئی سی سی پی او نے کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کرکے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او مارگلہ سمیت پانچ اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=jx50-roS9uE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں