41

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی جو فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔

سینیٹر ہلال الرحمان کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے۔

سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے لہذا عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کو منظور کیا گیا جس کے جواب میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بھی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

تاہم دو روز قبل سینیٹ سیکرٹریٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کے لیے دوسری قرارداد بھی جمع کرائی گئی تھی۔

https://youtu.be/oh4nkHIe95I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں