رحیم یار خان: پی ٹی آئی امیدوار پر ڈی آر او آفس عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج
رحیم یار خان: پی ٹی آئی امیدوار پر ڈی آر او آفس عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج
رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر میں گھس کر افسر اور عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس آئے، پی ٹی آئی کے ممتازمصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے، ان کے حامیوں نے دفتری عملے سے بدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور 100 سے زائد حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔