نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی سے نجات کا منصوبہ بنالیا
نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی سے نجات کا منصوبہ بنالیا
مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانےکے معاشی منصوبےکو حتمی شکل دے دی ہے۔
لاہور میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
ترجمان مریم نواز کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور تجاویز پر غور ہوا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانےکے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں توانائی بحران کے خاتمے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے ہوئے۔ ٹیکس اصلاحات، زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کے لیے مراعات پر مبنی پیکج تیارکرلیا گیا۔ روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانےکے لیے پالیسی نکات مرتب کیےگئے۔
ترجمان مریم نواز کے مطابق اجلاس میں مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا، معاشی منصوبہ ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طےکیا گیا، شرح سود میں کمی، صنعتوں اور برآمدی شعبےکے لیے اصلاحات کے اصول بھی مرتب ہوئے۔