ورکنگ پوری کرلی، آزاد ارکان کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے: بلاول
ورکنگ پوری کرلی، آزاد ارکان کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے: بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ آزاد ارکان پر نظر ہے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔
نوشہروفیروز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ عوام مجھے وزیر اعظم بنائیں مل کر غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے، سندھ اور وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، 100فیصد سیٹیں پیپلز پارٹی کو جتوائیں تاکہ ہم مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنےکے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرسکیں۔