43

آرمی چیف کی کاوشوں کا پورا پاکستان معترف ہے، کیپٹن عاصم ملک

آرمی چیف کی کاوشوں کا پورا پاکستان معترف ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(نثاربیٹنی، میڈیا کوارڈینیٹر) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے جو کام کر رہے ہیں دراصل یہ کام حکومت اور سیاست دانوں کا ہے لیکن آرمی چیف عسکری اقدامات اور سرحدوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی توجہ دے رہے ہیں جس پر پاکستانی قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور کاروبار کے حجم کو بڑھانے کے اقدامات اور منصوبہ بندی حکومتی سطح پر، ایوانوں میں، ملک کا وزیراعظم اور سیاستدانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن پاکستان میں سیاست دانوں کی روایتی ہٹ دھرمی اور مجرمانہ غفلت و سستی نے پاکستان کو اس حال تک پہنچایا ہے کہ اب اس کی معیشت کا بیڑا بھی چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے ذمے اٹھایا ہے،

کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ ان کے پچھلے چند ماہ سے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے اور امید ہے کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ پاک فوج کے تمام اقدامات کی من و عن حمایت کی جائے گی بلکہ ہر پلیٹ فارم پر ان اقدامات کا بھرپور دفاع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں