اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بارڈ کا اجلاس آج ہوگا جسم میں انتخابی امیدواروں سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکےگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی