ہارون آباد قتل کی واردات بوری بند لاش برآمد
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے)قتل کی واردات بوری تھانہ سٹی ہارون آباد نے بوری بند لاش برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ریلوے لائن کے قریب ایک بوری میں بند لاش برآمد ہوئی مقامی پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے موقع پر پہنچ کر بوری سے لاش برآمد کر لی مقتول کو نا معلوم وجوہات کی بناء پرقتل کرنے کے بعد بوری میں بند کر کے پھینکا گیا
۔مقتول کی شناخت ارشاد ولد شریف ذات جٹ سکنہ الہاشم کالونی ہارون آباد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 60 سال ہے پولیس اور ریسکیو 1121 نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا اور مقامی تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد مقدمہ کا اندارج کرکے مصروف تفتیش ہے۔