اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز کا ٹرائل بھی اڈیالا جیل میں چل رہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=MlmCbe_ZwkA