54

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وفاقی حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے روک دیا۔

منگل کو نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کی تھی۔

تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وفاقی حکومت ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا۔

ایف بی آر کی اصلاحات کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹارئرڈ خرم آغا کو مراسلے میں کہا کہ خبروں میں آیا ہے کہ آرڈننس کے ذریعے ایف بی آر میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے  کہ نگران حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔ 

سیکرٹری الیکشن کمیشن  کے مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں ۔ ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=MlmCbe_ZwkA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں