الیکشن کمیشن نےکے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نےکے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےکل اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کل سہہ پہر تین بجے ہوگا جس میں نگران وفاقی وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےچیف سیکرٹری شریک ہوں گے ۔
دونوں صوبوں کے آئی جیز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کےنمائندے بھی اجلاس میں مدعو ہیں۔
خیال رہےکہ بلوچستان میں کوئٹہ اور ضلع کیچ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے گھر اور انتخابی دفتر پر دستی بم حملےکیےگئے جن میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کی سریاب روڈگاہی خان چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر علی مد د جتک کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے پھٹننے سے ا نتخابی دفتر کے باہر موجود 5 کارکن زخمی ہوئے جب کہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پردستی بم حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان کے مطابق دستی بم ظہور بلیدی کےگھر کے اندر گر کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار تھے۔