42

جو دوسروں کو چور کہتے تھے وہ آج خود چور ثابت ہوگئے، بشریٰ کی گرفتاری پرخوش نہیں: مریم

جو دوسروں کو چور کہتے تھے وہ آج خود چور ثابت ہوگئے، بشریٰ کی گرفتاری پرخوش نہیں: مریم

جو دوسروں کو چور کہتے تھے وہ آج خود چور ثابت ہوگئے، بشریٰ کی گرفتاری پرخوش نہیں: مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو دوسروں کو چور چور کہتے تھے وہ آج خود چور ثابت ہوگئے، یہی مکافات عمل ہے، میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں لیکن کیا بشریٰ بی بی کواس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ سابق وزیراعظم کی بیوی ہیں؟

ظفروال میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی کیا کیا ظلم نہیں ہوا لیکن نوازشریف کے مخالفین تھے اور نوازشریف ہے، نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کوچلے گئے، آج ایک لیڈرشیروں کی طرح کھڑا ہے اس کا نام نواز شریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے سب اپنے انجام کوپہنچ چکے، آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، کون سا ایسا الزام ہے جو نوازشریف اور ان کے خاندان پرنہیں لگایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو کل اور آج سزا ہوئی، بشری بی بی کو آج سزا ہوئی، جو دوسروں کو چور چور کہتے تھے وہ آج خود چور ثابت ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ گرفتاری پرخوش نہیں لیکن اگرکوئی وزیراعظم چوری کرتا ہے، اس کی بیوی چوری کرتی ہے تو کیا قانون حرکت میں نہ آئے؟ باپ کا ساتھ کیوں دیا اس لیےمجھے سزا دی گئی، نوازشریف کا دامن صاف ہے اس لیے وہ شیرکی طرح عدالت میں پیش ہوتا تھا، پانچ ماہ جیل میں رہی ایک دن رونا پیٹنا شروع نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا تھا وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ تھا جسے شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا،  آج مکافات عمل ہمیں چاروں طرف نظر آتا ہے، مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت تھی اس لیے برداشت کرگئی، ہمارے کسی رہنما نے نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، آج بھی جتنا ریلیف انہیں عدالتوں سے مل رہا ہے مسلم لیگ ن نے نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں