44

الیکشن سے چند روز قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگا

الیکشن سے چند روز قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگا

الیکشن سے چند روز قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگا

ملک میں بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں