54

امیدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 141 میاں امجد لطیف کی محلہ حاجی پارک آمد، اہل علاقہ کا بھرپور استقبال

امیدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 141 میاں امجد لطیف کی محلہ حاجی پارک آمد، اہل علاقہ کا بھرپور استقبال

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

شیخوپورہ کے محلہ حاجی پارک میں کارنر میٹنگ کے دوران حاجی پارک کے رہائشیوں نے امیدوار پی پی 141 میاں امجد لطیف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں کا بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر کارنر میٹنگ سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں میاں بشارت حنیف، میاں ارشد علی، میاں شاہد فاروق، میاں عتیق الرحمٰن و دیگر نے بھی خطاب کیا، خصوصی خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیدوار پی پی 141 میاں امجد لطیف کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی عوام مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دے گی، شیخوپورہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے، اس بار پھر اہل علاقہ کے تعاون سے مسلم لیگ ن فتحیاب ہوگی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں