انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں: شبر زیدی
انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں: شبر زیدی
کراچی: ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہےکہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔
جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔
https://youtu.be/5cyANu9ZhZQ