88

پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے، چوہدری علی اکبر گجر

پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے، چوہدری علی اکبر گجر

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے- ان خیالات کا اظہار پاکستان پپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 83 چوہدری علی اکبر گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، بہترین منشور کے تحت سوسائٹی کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کا عزم رکھتے ہیں-

حلقہ کی عوام سے ووٹ اور سپورٹ کی درخواست کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی مفادات کو ترجیح دی اور ملکی سالمیت کو مقدم رکھا جوکہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر شہید کا ویژن تھا اور اسی ویژن کی تکمیل کے لئے میدان عمل میں ہوں- چوہدری علی اکبر گجر کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حلقہ کی غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر میری کمپین میں حصہ لیا اور مکمل سپورٹ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں