49

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دے گا: چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دے گا: چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دے گا: چیف الیکشن کمشنر

نگران حکومت کی جانب سے ملک بھر میں موبائل سروس معطل کرنے کے فیصلے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا بیان سامنے آگیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع کرنے سے قبل ہی مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں