78

عام انتخابات: موبائل فون سروس کی بندش پر ایمنڈ کا اظہارِ تشویش

عام انتخابات: موبائل فون سروس کی بندش پر ایمنڈ کا اظہارِ تشویش

عام انتخابات: موبائل فون سروس کی بندش پر ایمنڈ کا اظہارِ تشویش

ملک میں عام انتخابات کے روز موبائل فون سروس کی بندش پر  ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اینڈ نیوز ڈائریکٹرز  (ایمنڈ) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمنڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور  موبائل فون کی سروس کی بندش کی وجہ سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے اور عوام کو عام انتخابات کے حقائق سے باخبر رکھنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایمنڈ کے مطابق تمام صورتحال اور حقائق کو جاننا عوام کا بنیادی اور اہم حق ہے جس کے لیے فون سروس اور انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے۔

ایمنڈ کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور پی ٹی اے کی تردید کےباوجود ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=STUoeQ-7i-o&t=12s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں